پیپلز پارٹی قائدین کی گرفتاری کیخلاف جیالوں کا شانگلہ میں بھر پور احتجاج

پیپلز پارٹی قائدین کی گرفتاری کیخلاف جیالوں کا شانگلہ میں بھر پور احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی قائدین کی گرفتاری کے خلاف جیالوں کا شانگلہ میں بھر پور احتجاج۔پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے زیر اہتمام آصف علی زرداری کی غیر ائینی گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی۔حکومت انتقامی سیاست کو فروغ دیکر ملک میں انتشار پیدا کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، نیب گردی اور ظالمانہ ٹیکس بجٹ خلاف پیپلز عوام کے ساتھ مل کر بھر پور تحریک چلائیگی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ملاکنڈ ڈویژن کے صدر محمد عالم کے قیادت میں پیپلز پارٹی کارکنوں، جیالوں، پی وائے او کے عہدیداروں نے گزشتہ روز پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعد میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی پی کے سابق امیدوار برائے شانگلہ ٹو زین اللہ، ڈاکٹر مراد علی، طارق عزیز، باسط خان، طارق رحیم، فیض محمد خان اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، پی پی رہنماؤں نے حکومت کے خلاف شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت ملک میں انتقامی سیاست کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے آج ملک شدید مالی بحران سے دوچار ہے، اس وقت ملک کی معشیت بد ترین صورتحال سے گزر رہی ہے۔ صوبائی اور وفاقی بجٹ ٹیکسوں سے بھرا ہوا بم ہے جو کہ غریب عوام پر گرایا جارہا ہے، پیپلز پارٹی کے قائدین آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری غیر ائینی ہے، پارلیمنٹ سے آصف زرداری کے غیر موجودگی میں ملکی بجٹ پیش کرنا عوام کا توجہ گرفتاریوں پر مبذول کراکر بجٹ سے ہٹا نا تھا۔پی پی پی کے پی وائے او کے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے ڈویژنل صدر محمد عالم کے علاوہ جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے قائدین کی گرفتاری پر شدید احتجاج کیا۔۔