سندھ اسمبلی میں شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی گئی

سندھ اسمبلی میں شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی گئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ منائی گئی، اسمبلی کی لابی میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزرااور پی پی کے پارلیمانی ارکان نے شرکت کی۔ اس موقع پر جیالوں نے زندہ ہے بی بی زندہ ہے کہ نعرے بھی لگائے۔ بی بی شہید کی سالگرہ منانے کے لئے سندھ اسمبلی کے جاری بجٹ سیشن میں پانچ منٹ کا مختصر وقفہ کیا گیا تھا۔ ایوان سے جب صوبائی وزرااور پی پی ارکان باہر چلے گئے تو اپوزیشن کی جانب سے اس کی نشاندہی کی گئی اور کورم کا معاملہ اٹھا یا گیا۔ صوبائی وزیرپارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے کہا کہ ہمارے ارکان اور وزرا بینظیربھٹو کی سالگرہ منارہے تھے اور سب واپس آرہے ہیں۔ جس پر پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے کہا کہ سب کچھ اکیلے ہی کھالیں گے،ہمیں کیک تو کھلادیں۔ مختصر وقفے کے بعد ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوگئی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -