اوچ اپر دیر میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شاپنگ بیگز کیخلاف کارروائی جاری

اوچ اپر دیر میں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شاپنگ بیگز کیخلاف کارروائی جاری

  

اوچ دیرلوئر(نمائندہ پاکستان) وزیراعلی خیبرپختونخواہ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کاپلاسٹک شاپنگ بیگز کیخلاف کاروائی۔ضلع یر لوئر میں ڈپٹی کمیشنر لوئر دیر شوکت خان کی خصوصی ہدایات پر پلاسٹک بیگزکیخلاف مرکزی بازار دیر لوئر تیمرگرہ،ثمرباغ،منڈا،تحصیل ادینزئی کے چکدرہ با زاروں میں پلاسٹک بیگز کیخلاف مہم تیز۔تیمرگرہ میں اسسٹنٹ کمیشنر شاہ جمیل نے 350کلو گرام بیگز ضبط کرلئے۔ثمر باغ میں اسسٹنٹ کمیشنر واجد علی،تحصیل منڈا میں ایڈیشنل کمیشنر یونس خان نے چھاپے مارکر شاپنگ بیگز قبضے میں لے لئے۔تحصیل ادینزئی چکدرہ بازار میں ٹی ایم اے انتظامیہ نے متعدد دکانداروں کو وارنگ جاری کردی گئی۔ڈپٹی کمیشنر شوکت خان یوسفزئی نے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -