مال مویشی منڈی کا قیام، بازاروں کی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیف کا فیصلہ

مال مویشی منڈی کا قیام، بازاروں کی صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیف کا فیصلہ

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ)تحصیل کونسل چارسدہ کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر۔ کلیاس میں مال مویشی منڈی کا قیام۔ نکاس آب، بازاروں کی صفائی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا فیصلہ۔ اجلاس میں ٹی ایم اے ہال چارسدہ کو تحصیل ممبر فارس خان کے نام سے منسوب کیا جائے گاجبکہ ممبران کے اعزازیہ سے مرحوم کے نام پر فلٹر یشن پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل کا دو روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس کی صدارت کنونیئرڈاکٹر الطاف خان کر رہے تھے۔ اجلاس میں تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی، ٹی ایم او عصمت اللہ وزیر، ٹی ایم اے افسران سمیت کونسل کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل کونسل کے ممبران اعظم جان باچہ، نعمان، ناصر خان، حاجی لیاقت علی، زمان شاہ، امتیاز گل اور دیگر نے تحصیل کونسل کے ممبر فارس وفات پر گہرے رنج غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ممبران نے مرحوم کے عوامی خدمات کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کونسل کے ممبران نے اظہار خیال کر تے ہوئے علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اجلاس میں مختلف قرار دایں پیش کی گئی جس کو ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کی جس میں کلیاس میں مال مویشی منڈی کا قیام، نکاس آب، بازاروں کی صفائی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، ٹی ایم اے ہال چارسدہ کو تحصیل ممبر فارس خان کے نام سے منسوب کرنے،ممبران کے اعزازیہ سے مرحوم کے نام پر فلٹر یشن پلانٹ تعمیر کرنے کے قرادا د شامل ہیں۔اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل ناظم خلیل بشیر خان عمر زئی نے کہا کہ ممبران کی جانب سے جو قرار دادیں پیش کی گئی ہیں اس پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ٹی ایم اے کے اہلکار ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔ ٹیم ایم اے کے زیر انتظام چلنے والا میونسپل پبلک سکول بنائی گئی کمیٹی کے رپورٹ کے مطابق مذکورہ سکول میں طلباء کے اضافے اور بہترین نتائج دینے سے سکول ترقی کی راہ پر گامزن ہواجس سے ٹی ایم اے مالی طور پر مزید مستحکم ہو جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -