او ایل ایکس پراپرٹی کی سب سے بڑی نمائش کا خصوصی ایجنٹ مقرر

او ایل ایکس پراپرٹی کی سب سے بڑی نمائش کا خصوصی ایجنٹ مقرر

  

کراچی(پ ر) پاکستان کی نمبر 1 مارکیٹ پلیس، OLX کو پاکستان میں سٹی اسکیپ گلوبل کا بااختیار یجنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں اداروں کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت طے پائی۔مفاہمت کی اس یادداشت کے مطابق OLX سٹی اسکیپ گلوبل کے لیے خصوصی ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا اورپاکستان میں پراپرٹی ڈیویلپرز کی خدمات حاصل کرے گا۔ اِسی کے ساتھ OLX دبئی میں ہونے والی نمائش،سٹی اسکیپ گلوبل،میں پاکستان کی وسیع تر رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کے پروجیکٹس بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پول کے سامنے پیش کرے گا۔سٹی اسکیپ گلوبل مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں منعقد ہونے والا رئیل اسٹیٹ کاسب سے بڑا ایونٹ ہے جس کا 18واں ایڈیشن 25ستمبر سے 27ستمبر، 2019 تک دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر (DWTC) میں جاری رہے گا۔عالمی رئیل اسٹیٹ لینڈ اسکیپ میں بھاری بھرکم سرمایہ کاروں کی مصروفیت کے لیے تیار کردہ سٹی اسکیپ گلوبل میں اس سال داخلہ دعوت نامے کے ذریعے ہوگا اور دیگر تمام شرکاء کے لیے سالانہ شو کے کرٹین ریزرکا کام کرے گا۔ عوام کے لیے داخلہ 26 اور 27ستمبر، 2019ء کو ہو گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -