شانگلہ، ڈی سی کے زیرصدارت ڈی ڈی ایف کا اجلاس

شانگلہ، ڈی سی کے زیرصدارت ڈی ڈی ایف کا اجلاس

  

الپوری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد خان شیر پاؤ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام محکموں کے ضلعی سربراہان،پی پی ایف اے،این ای سی اے سمیت مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور ضلعی انتظامی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس آر ایس پی (LACIP-II) پراجیکٹ کے تحت ان کو بریفنگ دی گئی اور پراجیکٹ کے حوالے سے مختلف امور پر بحث کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے ایس آر ایس پی کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام منصوبوں میں حسب سابق مقدار و معیار کا خیال رکھا جائے، اس حوالے سے کسی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ایس آر ایس پی عوامی خواہشات کے مطابق خوش اسلوبی سے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ فورم کا مقصد لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ پراجیکٹ کا تعارف اور پراجیکٹ کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دینا ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -