اساتذ ملک کے رہبر اور قوم کے معمار ہیں،امجد خان ترکئی
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ:ملگری استاذان کے صوبائی صدر امجد خان ترکئی، جنرل سیکرٹری وارث خان خلیل نے کہا ہے کہ اساتذہ ملک کے رہبر اور قوم کے معمار ہیں، ساری دنیا اساتذہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ملگری استاذان اساتذہ کا نمائندہ جماعت ہے اور ہر دور میں اساتذہ کے مسائیل کو ہر فورم پر اٹھانے سمیت اساتذہ کو ان کا جائز حق دلانے کی بھر پور کوشش کی ہے، سابقہ ادوار میں ملگری استاذان خیبر پختونخوا نے ان کو اپ گریڈیشن سمیت ان کے جائز حقوق دلائے۔ اساتذہ سیاست سے بالا تر ہوکر اپنے حقوق کی حصول کیلئے کام کرنے والے ملگری استاذان کے تنظیم پر اعتماد کریں۔ممکنہ اساتذہ انتخابات میں ملگری استازان کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر ان کو خدمت کا موقع فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹکے میں ملگری استازان ضلع شانگلہ کے زیر اہتمام منعقدہ انتخابی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملگری استاذان کے صوبائی چیئرمین اسلام الدین بتکزئی،صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر نیاز علی خان خٹک سمیت حیدر علی خان،سلطان سکندر، فضل سبحان افغانی، شاہ دوران و دیگر اساتذہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملگری استاذان کے صوبائی کے زیر نگرانی منعقدہ انتخابی اجلاس میں ہاؤس نے متفقہ طور پر میاں محمد نواز کو ملگری استاذان ضلع شانگلہ کیلئے صدارتی امیدوار جبکہ فیضان علی خان کو جنرل سیکرٹری کا امیدوار نامزد کیا۔ اسی طرح شانگلہ کے چار سب ڈویژنوں کیلئے بھی صدور اور جنرل سیکرٹریز کے امیدواران کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا۔ جس میں سب ڈویژن الپوری کیلئے سجاد علی کو صدر جبکہ محمد فرید کو جنرل سیکرٹری نامزد کردیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد ضلعی صدر میاں محمد نواز نے کہا کہ ملگری استاذان تنظیم ایک غیر سیاسی تنظیم ہے اور اساتذہ کی نمائندہ جماعت ہوکر اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے سب سے زیادہ تگ و دو میں مصروف رہا ہے، سابقہ ادوار میں ملگری استازان کی کوششوں سے اساتذہ کے دیرینہ مطالبات پورے کئے گئے اور ائندہ بھی اسی طرح مثبت اقدامات کئے جائیں گے،تقریب سے محمد اسلام، لقمان شاہ، ڈسٹرکٹ ارگنائزر زین العابدین، سجاد علی و دیگر نے خطاب کیا۔