خیبر،مختلف ہسپتالوں کے 50 ڈاکٹروں کی پروموشن

خیبر،مختلف ہسپتالوں کے 50 ڈاکٹروں کی پروموشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر (بیورورپورٹ)قبائلی علاقوں کے مختلف ہسپتالوں کے تقریبا پچاس ڈاکٹروں کے پروموشن کرکے خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوں میں تعینات کر دئیے گئے قبائلی اضلاع میں پہلے ہی سے ڈاکٹروں کی کمی ہیں اب مزید مشکلات پیدا ہو نگے پروموشن لینے والے ڈاکٹروں کو جنرل ڈیوٹی پر اپنے ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ مذید مشکلات پیدا نہ ہو سکے،قبائلی عمائدین قبائلی علاقوں ہسپتالوں میں تقریبا پچاس ڈاکٹروں کو گریڈ 19 میں ترقی دیکر خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں انکے تبادلے کئے گئے قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں پہلے سے ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ مشکلات ہیں اس حوالے قبائلی عمائدین ملک عبدلرزاق آفرید ی ملک خالد خان آفریدی اور شاکر آفریدی نے بتایا کہ جن ڈاکٹروں کی پروموشن کی گئی ہیں انکوجنرل ڈیوٹی پر اپنے ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ غریب مریضوں کیلئے مزید مشکلات پیدا نہ ہو سکے انہوں نے افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ قبائلی اضلاع کے ہسپتالوں میں 19پوسٹ نہیں ہیں لنڈیکوتل ہسپتال کو تقریبا آٹھ سال پہلے سابق گورنر نے اپ گریڈیشن کا اعلان کیا تھا جس کیلئے نئی مشینریاں خریدی گئی اور بلاکس بھی تعمیر کئے گئے لیکن اسکے باجو د بھی ہسپتال کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا اور اب یہ مشکلات پیدا ہو گئے ہیں قومی عمائدین نے کہا کہ ڈیوٹیاں کرنے والے ڈاکٹرز کے پروموشن ہو گئی ہیں اور انکے تبادلے دوسرے ہسپتالوں میں کر دئیے گئے اس لئے وزیر اعلی اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ان ڈاکٹروں کو جنرل ڈیوٹی پر اپنے ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت دی جائے