صوابی ،جھنڈا پولیس کے ہاتھوں 1 گرفتار ،چرس برآمد

صوابی ،جھنڈا پولیس کے ہاتھوں 1 گرفتار ،چرس برآمد

  

صوابی( بیورورپورٹ) چوکی جھنڈا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی چرس برآمد ملزم گرفتارکر لیا۔ دیہہ جھنڈا کے نوجوانوں کو منشیات فروشوں کے ہاتھوں کبھی خراب نہیں ہونے دونگا ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں منشیات فروشوں کے خلاف ضلعی پولیس کھڑی کاروائی کر رہی ہیں. اس سلسلے میں ڈی ایس پی صوابی خالد خان کی قیادت میں چوکی جھنڈا انچارج سب انسپکٹر فضل ربی خان بمع نفری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش فضل سبحان سکنہ پابینی کو گرفتار کرکے دوران تلاشی انکے قبضہ سے 925گرام چرس برآمد کیاچوکی انچارج جھنڈا سب انسپکٹر فضل ربی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا سلسلہ نہیں روکے گا۔بہت جلد علاقے سے منشیات سمیت دیگر سماجی برائیوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والے عناصر کو کسی قیمت پر معا ف نہیں کیا جائے گا جرائم پیشہ عناصر کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔انکا مزید کہنا تھا کہ علاقہ کی صورتحال جان کر میں نے پہلا مشن علاقہ سے منشیات کا مکمل خاتمہ کرنے کا اعادہ کیا اوراس لعنت کا قلع قمعہ کرنے کیلئے ہر قسم اقدام اپنا کر اس ناسور سے نجات دلائیں گے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -