موبائل سنیچر گروہ گرفتار مسروقہ موبائل برآمد
پشاور (کرائمز رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے راہ چلتے شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہونے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مصروف بازاروں اور رہائشی علاقوں میں راہ چلتے ہوئے شہریوں سے موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے 4 عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی احمد بلال سکنہ گنج نے تھانہ پھندو کورپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ دکان بند کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گلبہار احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو قاضی نثار احمد اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث گروہ کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیااے ایس پی احمد زنیر چیمہ کی سربراہی میں ایس ایچ او قاضی نثار نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کیساتھ ساتھ ان کے بیانات بھی قلمبند کئے جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ روزواردات میں ملوث دو ملزمان عمران ولد حسن خان اور نوید ولد نواز خان ساکنان مہمند آباد کو گرفتار کر لیا ، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہ چلتے شہریوں سے موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے 4عدد چھینے گئے موبائل فونز سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے