اسسٹنٹ کمشنرتحصیل لاہور ورزڑ تابندہ طارق کا مختلف بازاروںپراچانکدورہ

اسسٹنٹ کمشنرتحصیل لاہور ورزڑ تابندہ طارق کا مختلف بازاروںپراچانکدورہ

  

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنرتحصیل لاہور ورزڑ تابندہ طارق کا مختلف بازاروںپراچانک چھاپے، پلاسٹک شاپنگ بیگزپرعائدپابندی کے باوجود متعدددکانوںسے برآمدشاپنگ بیگزضبط کرلئے گئے، دکانداروں کو ایک بار پھرسخت وارننگ جاری، دیگرروزمرہ اشیاکی قیمتیں اورکوالٹی بھی چیک کی گئی،سرکاری نرخناموں سے تجاوز، ناجائزمنافع خوری اورمضرصحت اشیافروخت کرنے والے کئی دکانداروںکوموقع پرجرمانہ کیاگیا، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس صوابی کی نشاندہی پر انبار موٹر وے انٹرچینج کے پاس مین روڈکے اوپر لوکیشن کیلئے نصب سرکاری سائن بورڈز پرلگے غیرقانونی نجی تعلیمی اداروں کے فلیکس اُتارکرضبط کرلئے گئے،عوامی حلقے اے سی تابندہ طارق کی تسلسل کیساتھ کاروائیاں سراہنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اے سی تحصیل لاہوروتحصیل رزڑ تابندہ طارق نے جب سے چارج سنبھال لی ہے ورکنگ ڈیزمیںروزانہ کی بنیادپربلاناغہ تحصیل لاہور وتحصیل رزڑ کے مختلف بازاروں پر چھاپوں کاسلسلہ جاری رکھاہواہے روزمرہ اشیاکی قیمتیں، کوالٹی، کوانٹٹی چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب دکاندارو ں سے آہنی ہاتھوں نمٹ رہی ہیں جسکے علاوہ غیر قانونی میڈیکل سٹوروں، زائدالمعیاد اورغیرقانونی ادویات فروخت کرنے والوں، عطائی ڈاکٹروں، زچہ وبچہ کی جعلی سنٹروں کے خلاف بھی بھرپور ایکشن لیتے ہوئے سخت کاروائیاں کرتی چلی آرہی ہےں جسکے نتیجہ میں تورڈھیرشہر میں بھی واقع ایک عطائی لیڈی ڈاکٹرکی گزشتہ کئی عشروں سے قائم جعلی میٹرنٹی ہوم مکمل طورپرسیل کرکے اونرکے خلاف مقدمہ بھی درج کراتے ہوئے علاقہ بدر کراکے شہریوں کی دیرینہ شکایت کاازالہ کیا گیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -