پبی ،اضاخیل پارک میں آتشزدگی سے قیمتی درخت اور پودے سڑ گئے
پبی ( نما ئندہ پاکستان)اضاخیل پارک میں نامعلوم وجوہات پر آگ بھڑک اٹھنے سے قیمتی درخت اور پودے تباہ ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی مسلسل جد وجہد کے بعد آگ پر قا بو پا یا ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کو آگ کی اطلا ع ملتے ہی انہوںنے 1122 , اے ڈسی اور اے سی نوشہرہ کو جائے موقع پر پہنچنے کی فوری ہدایات جاری کیے آگ پارک میں موجود درختوں اورجھاڑیوں میں لگی جوتیز ہواو¿ں سے آگ مزید پھیلی ریسکیو1122 نوشہرہ کی 5 فائر ویکلز، 2واٹر براو¿زر اور 20اہلکار فائر فائٹنگ میں مصروف ہی تھے آگ کی شدت کے باعث ریسکیو1122 پشاور کی 4 فائر ویکلز، 2واٹر براو¿زر اور 18 فائر فائٹرز مذید طلب کئے گئے ریسکیو1122 مسلسل 4 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن میں مصروف رہیںآگ پر صبح 3بجے تک مکمل قابو پا لیا گیا.ریسکیو1122نے آگ کو رہائشی علاقے اور عمارتوں تک پھیلنے سے بچا لیا.اس تمام صورتحال پر قابو پانے کے لئے ڈسی نوشہرہ شاہد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر , اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالم خان کے ہمراہ آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہیںڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے اضاخیل بوٹنیکل گارڈن میں آتشزدگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اانکوائری کا حکم دیا تاکہ ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے.