ڈیرہ ،سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عمران سرتاج کا سپورٹس کمپلیکس کی جگہ کا معائنہ

ڈیرہ ،سٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر عمران سرتاج کا سپورٹس کمپلیکس کی جگہ کا معائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راﺅ عمران سرتاج نے گومل یونیورسٹی میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کےلئے جگہ کا معائنہ کیا جس کا اعلان گزشتہ دنوں کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود(ہلال امتیازملٹری)نے گومل یونیورسٹی کے دورہ کے دوران کیاتھا۔ ا س موقع پر گومل یونیورسٹی کے رجسٹرار الحاج دلنواز خان کی سربراہی میں کورڈینیٹر گریجویٹ اسٹیڈیزپروفیسر ڈاکٹر شادی اللہ خان، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسرڈاکٹر ستار بخش، ڈین فیکلٹی آف فواس ڈاکٹر شکیب اللہ، چیئر مین شعبہ سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ، ڈائریکٹر سپورٹس نجم سمیت دیگر ایڈمنسٹریشن افسران نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راﺅ عمران سرتاج نے رجسٹرار گومل یونیورسٹی کے ہمراہ جگہ کا معائنہ کیا۔اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر راﺅ عمران سرتاج نے اس موقع پر کہا کہ کور کمانڈر پشاور نے گومل یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس کا جو اعلان کیا تھا اب اس کو عملی جامہ پہنچایا جا رہا ہے اورکل سے اس پر کام شروع ہوجائےگا۔ یہ سپورٹس کمپلیکس جوکہ تقریبا50کنال کے رقبہ پر محیط ہو گا۔جدید سہولیات سے آراستہ اس سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس گراﺅنڈ،باسکٹ بال کوٹ، لانگ ٹینس کورٹ، والی بال کورٹ اورچار سومیٹر ایتھیلیٹک ٹریک بنایا جائے گا جس میں سولرلائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر پشاور نے کہا ہے کہ ہم گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے ساتھ ہیں، گومل یونیورسٹی ہمارا ایک ادار ہے اور ہم اس ادارے کو دن دگنی اور رات چوگنی ترقی میں دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی ہر قسم کی سپورٹ جو ہم سے ہو سکے گی ہم کریں گے اور کوئی بھی مسئلہ ہو ہم ہر وقت وائس چانسلر کےساتھ رابطہ میں ہوتے ہیں اور یونیورسٹی کی بھلائی کےلئے ان تمام اقدامات تر اقدمات قابل ستائش ہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی نے پاک فوج ،کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود(ہلال امتیازملٹری)،آئی جی ایف سی ،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈ راﺅ عمران سرتاج کا گومل یونیورسٹی سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے گومل یونیورسٹی کے طلباءکےلئے سٹڈی ٹورز گومل یونیورسٹی میں جم کا قیام، یونیورسٹی کی سیکیورٹی کےلئے جدید اسلحہ کی فراہمی ‘اسٹیٹ آف دی آرٹس،میل اور فی میل ہاسٹل میں جم ، تمام بسوں کی اوور ہالنگ اور ان کےلئے ٹائرجن کی مالیت لاکھوں روپے کی بنتی ہے‘ پر تعاون پاک فوج کی گومل یونیورسٹی سے علم دوستی کا ثبوت ہے ۔