پاکستانی تہنیتی پیغامات کے جواب میں مذاکرات کی کوئی پیشکش شامل نہیں، بھارت

پاکستانی تہنیتی پیغامات کے جواب میں مذاکرات کی کوئی پیشکش شامل نہیں، بھارت

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی جانب سے اپنے ہم منصبوں کے تہنیتی پیغامات کے جواب میں مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں مذاکرات کے حوالے سے آمادگی ظاہر کرنے کی رپورٹس کی تردید کردی۔بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اس سلسلے میں کیے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مروجہ سفارتی روایت کے تحت وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصبوں کی جانب سے موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے جوابی خط میں لکھا کہ دہشت، تشدد اور عداوت سے پاک اعتماد کی فضا قائم کرنا نہایت ضروری ہے اور وزیر خارجہ نے بھی تشدد اور دہشت کے سائے سے محفوظ ماحول کی ضرورت پر زور دیا۔اس پر ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان خطوط میں مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات کی تو ترجمان دفتر خارجہ نے تردید کرتے ہوئے کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔قبل ازیں پاکستانی دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں قیامِ امن اور تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کی پیش کش پر بالآخر بھارت نے آمادگی ظاہر کردی۔

بھارت/انکار

مزید :

صفحہ اول -