ایران نے سرحد ی خلاف ورزی پر امریکی فوجی ڈرون مار گرایا، واشنگٹن کی تصدیق

ایران نے سرحد ی خلاف ورزی پر امریکی فوجی ڈرون مار گرایا، واشنگٹن کی تصدیق

  

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون مار گرانے کے دعویٰ کی امریکہ نے بھی تصدیق کردی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون آر کیو 4گلوبل ہاک ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا۔امریکی حکام نے ایرانی دعوے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ان کے ایک فوجی ڈرون کو آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں داغے گئے ایک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

ایران/امریکی ڈرون

مزید :

صفحہ اول -