خیبر، قبائلی مشران کا جرگہ ہال میں عدالتی امور اور قانون سے متعلق آگا ہی تقریب سے بائیکاٹ
خیبر (بیوروپورٹ)لنڈیکوتل جر گہ ہال میں انتظامیہ اور جو ڈیشل افسران کی طرف سے منعقدہ عدالتی اموراور قانون سے متعلق آگا ہی تقریب سے قومی مشران اور عمائدین نے بائیکا ٹ کیا سول انتظامیہ نے سینکڑوں عمائدین سمیت قومی مشران کودعوت دی تھی لیکن کسی ممتاز قبائلی رہنماء اور قومی مشران نے تقریب میں شرکت نہیں کی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے عمائدین اور مشران نے بھی تقریب شروع ہوتے ہی بائیکا ٹ کیا احتجاجا واک آوٹ کیا اس موقع پر ملکزاد ندیم آفریدی،معراج الدین شینواری،ملک صالح شاہ،ملک تاج الدین اوردیگر نے وکلاء سے بات چیت کرتے ہو ئے بتایا کہ انضمام میں جو وعدے کئے تھے ایک بھی پوار نہیں کیا گیا لیکن انضمام کے بعد تھانے بنانا خواتین کیلئے جیل بنانااور عدالتی امور اور قانون سے متعلق تقریبات منعقد کررہے ہیں جو قبائلی عوام کو منظور نہیں انہوں نے کہا کہ پہلے جو وعدے کئے تھے وہ پوار کریں قبائلی علاقوں میں تمام انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا لیکن حکومت تھانے اور خواتین کیلئے جیل بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام عدالتی امور اور قانون سے با خبر ہیں اس لئے اس جیسے تقریبات سے کوئی فائدہ نہیں قومی مشران نے بتا یا کہ تقریب سے پہلے قومی مشران کو اعتما د میں لینا چاہئے اور ایجنڈہ پیش کر نا چاہئے جب وہ تقریب میں شرکت کیلئے آتے ہیں لیکن انہیں یہ پتہ نہیں ہو تا کہ تقریب میں کس موضوع پر بحث ہو گی یہ سول انتطامیہ کی ذمہ داری ہیں کہ تقریب سے پہلے قومی مشران کو ایجنڈے سے آگا ہ کریں بائیکاٹ کے بعد اے سی محمد عمران نے مشران اور عمائدین کو تقریب میں شرکت کرنے کیلئے سر توڑ کوشش کی لیکن ناکام ہو گئے اور تما م عمائدین اور مشران واپس چلے گئے۔