مودی کی صدارت میں میٹنگ سے اہم اپوزیشن پارٹیاں غائب
نئی دہلی(صباح نیوز)نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں سیاسی جماعتوں کی میٹنگ میں کانگریس، ترنمول کانگریس اور بہوجن سماج پارٹیوں نے حصہ نہیں لیا۔ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق پارلیمنٹ کی لائبریری کی عمارت میں بلائی گئی سیاسی جماعتوں کی میٹنگ میں، پارلیمنٹ میں نمائندگی کرنے والی جماعتوں کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا تھا۔اس میٹنگ میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیادہ سے زیادہ کام کئے جانے، ملک میں تمام انتخابات ایک ساتھ کرانے، آزادی کے پچھترویں ویں سال میں نئے ہندوستان کی تعمیر، مہاتما گاندھی کی ایک سو پچاسویں سالگرہ سے متعلق تقریب اور پسماندھ اضلاع کی ترقی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ کے کام کاج کو آسانی سے چلانے کے لئے اتوار کو کل جماعتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جس کی صدارت وزیر اعظم نے کی تھی۔یاد رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نئی پارلیمنٹ کا سیشن شروع ہونے سے پہلے میڈیا کے سامنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جمہوریت میں فعال اپوزیشن کا کردار اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایوان میں اپنے اراکین کی تعداد کی فکر نہیں کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا تھا کہ حکومت کے لئے اپوزیشن کی ہر بات اور ہر جذبہ قابل احترام ہے
مودی