تھر میں این ای ڈی یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام

تھر میں این ای ڈی یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تھرپارکر(خصوصی نامہ نگار)تھر کے باسیوں کے مطالبہ اور بلاول بھٹو کے اعلان پر عمل درآمد ہونا شروع ہوگیا ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے سب کیمپس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔این ای ڈی یونی ورسٹی کے سب کیمپس میں نئے اکیڈمک ایئر سے داخلے شروع ہوجائیں گے۔ حکومت نے آئندہ سال پبلک یونیورسٹی کیلئے بجٹ رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے بتایا کہ 10 اپریل کو نوجوانوں نے مہم چلائی تھی اور کہا تھا کہ تھر میں یونیورسٹی بننی چاہئے۔ تھر میں 2 یونیورسٹیاں بننے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پہلا اعلان یہ تھا کہ فوری طور پر این ای ڈی یونی ورسٹی کا کیمپس شروع کیا جائے گا جس میں الیکٹریکل،مکینیکل انجینیرنگ پر توجہ دی جائے گی تاکہ وہی طالبعلم تعلیم حاصل کرکے تھر کول سمیت دیگر پروجیکٹس پر کام کرسکیں۔ این ای ڈی کے سینڈیکیٹ نے بھی اس کیمپس کی منظوری دے دی ہے۔