تین رکنی امر یکی وفد کاویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا دورہ

تین رکنی امر یکی وفد کاویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا دورہ

  

لاہور(نیوز رپورٹر)کیسے ای بین ایگریکلچر کو نسلرکی قیا دت میں صدر / سی ای او یو ایس لا ئیو سٹاک جنیٹکس ایکسپو رٹ ڈاکٹر ما ر ٹن سا ئبر اور سینئر ایگری کلچر سپیشلسٹ عصمت ر ضا پر مشتمل تین رکنی امریکی وفد نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر سٹی کیمپس کا دورہ کیا اور پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی او ریونیورسٹی کے فو ڈ سیفٹی کے ماہرین کے ساتھ ملاقات کی۔ ایمرا ئٹس پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجلا س میں فو ڈ سیفٹی سے متعلقہ مسا ئل، ان کا ممکنہ حل اور فو ڈ سیفٹی سٹینڈرڈزسے متعلقہ مختلف امورزیر بحث آئے۔ ویٹرنری یونیورسٹی کے ما ہر ین نے کہا کہ یو نیورسٹی فو ڈ سیفٹی سے متعلقہ مختلف ٹیسٹنگ اور تجز یا تی سہو لیات فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ گوشت کی دیر پا تا زگی اور لذ ت کے لیئے ایٹمو س فئیرک پیکنگ اور فو ڈ سیفٹی، فیڈ لاٹ فیٹننگ (جانورو ں کو فر بہ کر نے)، فو ڈ پرا سسینگ اور ویلیو چین سے متعلقہ مختلف ڈگر ی اور تربیتی پرو گرام بھی کروا رہی ہے۔ مسٹر کیسے ای بین اور وفد کے دیگر ممبران نے پرو و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی کے ہمراہ یونیورسٹی کے شعبہ میٹ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کا دورہ کیا اور وہا ں جا نوروں کو ذبح کر نے اور گوشت کو الیکٹر ک سٹیمو لیشن سسٹم کے ذریعے چل اور محفوظ کر نے اور پیکنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔ مسٹر کیسے ای بین نے میٹ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی ڈیپا رٹمنٹ میں مو جود سہو لیات کو سرا ہا اور کہا کہ اگر ہمارے پاس اچھا فو ڈ سیفٹی سسٹم ہو تو ہم غذائی مصنو عات کو مقامی اور بین الاقوا می مارکیٹ میں با آ سا نی فرو خت کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -