منشا بم اور اس کے بیٹوں کا کیا بنا اور کہاں ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

منشا بم اور اس کے بیٹوں کا کیا بنا اور کہاں ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی
منشا بم اور اس کے بیٹوں کا کیا بنا اور کہاں ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن عدالت نے منشا بم اور اس کے دو بیٹوں کی تمام مقدما ت میں درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق منشا بم اوران کے دونوں بیٹوں نے سات مقدمات میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی جسے سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امد علی شاہ نے منظور کر لیاہے ۔جوہر ٹاون پولیس نے منشاء بم اور اس کے بیٹوں پر چار مقدمے اور ٹاون شپ پولیس نے3 مقدمات درج کررکھے ہیں، ملزمان پر شہریوں کے گھروں اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ملزمان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان بے قصور ہیں، پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کیے۔عدالت نےوکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی اور منشا بم اور اس کے دو بیٹوں کی جیل سے رہائی کا حکم دے دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -