ورلڈ کپ ، آج انگلینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے لیکن اس میچ کی سب سے زیادہ خاص بات کیاہے ؟ جانئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ میں آج کا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میچ سری لنکا کیلئے ڈو اور ڈائی ہے کیونکہ اگر شکست کا سامنا کرنا پڑتاہے تو سیمی فائنل کی رسائی کی دوڑ سے باہر ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا جس میں سری لنکا اگر انگلینڈ کو شکست دے دیتاہے تو اس کی سیمی فائنل میں رسائی اگر مگر میں آ جائے گی لیکن اگر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا ۔ انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے ۔