سوزوکی کی نئی آلٹو گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران موٹرسائیکل کی ٹکر، گاڑی کی کیا حالت ہوئی؟ جان کرآپ بھی دانتوں میں انگلیاں دبائے رہ جائیں گے

سوزوکی کی نئی آلٹو گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران موٹرسائیکل کی ٹکر، گاڑی کی ...
سوزوکی کی نئی آلٹو گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران موٹرسائیکل کی ٹکر، گاڑی کی کیا حالت ہوئی؟ جان کرآپ بھی دانتوں میں انگلیاں دبائے رہ جائیں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سوزوکی موٹرز نے پاکستان میں اپنی نئی 660 سی سی آلٹو متعارف کرادی۔ گاڑی کی لانچنگ کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس کے بعد پاکستان کے 95 شہروں میں اس گاڑی کو سوزوکی کے شورومز پر کھڑا کیا جائے گا جہاں کسٹمرز اس کی ٹیسٹ ڈرائیو کر سکیں گے تاہم اب اینکر پرسن اور ڈاکٹر عفان قیصر نے ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران موٹرسائیکل کی ٹکر کے بعد گاڑی کی ایسی تصاویر شیئرکردیں کہ دیکھ کر کوئی بھی حیران پریشان رہ جائے گا۔

اپنے فیس بک پیج پر تصاویر شیئرکرتے ہوئے ڈاکٹر عفان قیصر نے لکھا کہ ’ نئی سوزوکی آلٹو کو ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران ہی موٹرسائیکل نے ٹکر ماردی، یہ گاڑی اگلی دو دہائیوں کیلئے ملنے پر پاکستانیوں کو مبارکباد، اپنے آپ کو ماریئے ، اس میں مزاحمت ہی نہیں اور نہ ہی کوئی ایکسیڈنٹ سیکیورٹی ، صرف ٹھنڈے اے سی کے مزے لیں، اپنے آپ کو موت کے منہ میں رکھیں‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -