ستاروں کی روشنی میں آپ کا 21 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 21 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 21 جون جمعہ کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

21جون جمعہ۔ نئے مالی منصوبے پر عملدر آمد ہو مفید رہے گا۔ آپ کی ذہنی و انفرادی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ انہیں بروئے کار لا کر کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ کاروباری پوزیشن تسلی بخش رہے گی۔

ثور

21جون جمعہ۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کا انمکان ہے۔ علمی و ادبی صلاحیتوں سے مادی فائدہ، عزیز و اقارب اور پڑوسیوں سے اچھے تعلقات بہتر ہو سکیں گے۔

جوزا

21جون جمعہ۔ کام کی زیادتی رہے گی۔ اپنے مشورے اپنے تک ہی محدود رکھیں۔ آپ گھر اور کام کے متعلق صحیح فیصلے کر سکیں گے۔ محتاط رہیں۔ آپ کو مخلص احباب کا تعاون حاصل رہے گا۔

سرطان

21جون جمعہ۔ کسی دور کے رہنے والے سے ملاقات ہو سکے گی۔ آپ ترقی کی کوششیں کر سکیں گے۔ دستاویزات وغیرہ پر دستخط کے مواقع ملیں گے۔ تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اسد

21جون جمعہ۔ کسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ شراکتی معاہدے کر سکیں گے۔ خریداری سے گریز کریں۔ مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔ آمدن میں منافع کا رجحان ہو گا۔

سنبلہ

21جون جمعہ۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ کاروباری امور میں سرمایہ کاری کرتے وقت اچھی طرح سوچ و بچار سے کام لیں۔ اولاد کی سر گرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

میزان

21جون جمعہ۔ خریداری کر سکیں گے۔ کسی نئے پراجیکٹ کے متعلق منصوبہ بندی ہو سکے گی۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ دور دراز کے مقام سے رابطہ قائم ہو گا۔

عقرب

21جون جمعہ۔ مالی معاملات میں دلچسپی رہے گی۔ ملازمتی امور کی ادائیگی کے دوران محتاط رہیں۔ کسی معاملے میں کوئی غلط فہمی کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔ حالات کا بغور جائزہ لیں۔

قوس

21جون جمعہ۔ کوئی نیا کام شروع کرنا بہتر رہے گا۔ کیرئیر سے متعلقہ خواہشات کی تکمیل کے لیے مثبت سوچ ضروری ہے۔سماجی سرگرمیوں میں رجحان رہے گا۔ اور کاروباری معاہدے طے پائیں گے۔

جدی

20جون جمعرات۔ کام کی زیادتی آپ کو مصروف رکھے گی۔ رومانس کا موقع ملے گا۔ اچانک کوئی واقعہ رونما ہو گا۔ آپ کاروباری امور کو کامیابی سے ادا کر سکیں گے۔ حکام کام سے خوش ہو سکیں گے۔

دلو

21جون جمعہ۔ مالی لین دین کرتے وقت غفلت و لاپرواہی نہ برتیں۔ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع ملے گا۔ کسی دوست کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ رویہ نرم رکھنے کی ضرورت ہے۔

حوت

21جون جمعہ۔ سفر کرنا مفید ثابت ہو گا۔ صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اخراجات پر قابو کی ضرورت ہے۔ دوستی و سخاوت میں اضافہ اور سماجی حیثیت مستحکم، تقریب کا اہتمام کر سکتے ہیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم