نہ ٹیسٹ ، نہ انٹرویو، حکومت کا قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ، ایسی خبرآگئی کہ یقین کرنا مشکل

نہ ٹیسٹ ، نہ انٹرویو، حکومت کا قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ، ایسی ...
نہ ٹیسٹ ، نہ انٹرویو، حکومت کا قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا فیصلہ، ایسی خبرآگئی کہ یقین کرنا مشکل

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قرعہ اندازی کے ذریعے گریڈ ایک سے پانچ تک کے ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اہل امیدواروں کو متعلقہ پوسٹ کیلئے بغیر ٹیسٹ یا انٹرویو کے بھرتی کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی پالیسی وفاقی حکومت کے تمام محکموں میں میرٹ کی بنیاد پر بھرتی یقینی بنانے کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔ ہر وزارت، ڈویژن اور محکمے میں بھرتیوں کیلئے اشتہار تمام قومی و علاقائی اخبارات میں دئیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -