شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے پیر آباد کی فرنٹیر کالونی میں شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شوہراکرام اللہ نے غیرت کے نام پر رسی کی مدد سے گلا دبا کر بیوی 18سالہ روہیدہ کو قتل کیا ہے۔ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے اور جب بھی گھر واپس آتا تھا تو بیوی کو فون پر بات کرتے دیکھتا تھا اور بیوی پر شک تھا کہ وہ فون پر کسی اور مرد سے بات کرتی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش گزشتہ روز سول اسپتال منتقل کی گئی تھی، مقتولہ ملزم کی خالہ زاد تھی اور 6 سے 7 ماہ قبل ہی انکی شادی ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -