ایران نے امریکی ڈرون طیارہ گرانے کی ویڈیو جاری کر دی ، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

ایران نے امریکی ڈرون طیارہ گرانے کی ویڈیو جاری کر دی ، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا
ایران نے امریکی ڈرون طیارہ گرانے کی ویڈیو جاری کر دی ، نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعرات کی صبح ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے جس کی ایرانی ملٹری کی جانب سے فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے ۔

” رشین “ ٹی وی کے مطابق ایرانی ملٹری کی جانب سے امریکی ڈرون گرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ میزائل کے نکلتے ہی بڑے پیمانے پر آگ بھڑکتی ہے اور وہ زمین سے فضا میں اپنے ہدف کی طرف بڑھنا شروع کرتا ہے اور کچھ ہی دیر میں آسمان میں ایک دھماکہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ڈرون ایران کی سرحد کے اندر گرایا گیا ہے یا باہر تاہم ڈرون گرانے کے واقعے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی بھی دیدی ہے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے اسے ایران کی بہت بڑی غلطی قرار دیدیاہے ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس نے بھی امریکی ڈرون گرایا وہ کوئی احمق شخص ہی ہوگا، ’میرا خیال ہے کہ ایران سے غلطی ہوگئی ہے، یہ غلطی کسی جنرل یا کسی اور شخص سے ہوئی ہوگی۔‘امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈرون غیر مسلح تھا اور بین الاقوامی سمندر کے اوپر پرواز کررہا تھا۔

بشکریہ رشین ٹی وی، ویڈیو دیکھیں:

مزید :

بین الاقوامی -