”پنجاب کے تھانوں کی حوالات میں اب ملزموں پر تشدد نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“

”پنجاب کے تھانوں کی حوالات میں اب ملزموں پر تشدد نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“
”پنجاب کے تھانوں کی حوالات میں اب ملزموں پر تشدد نہیں ہو گا کیونکہ۔۔۔“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے تھانوں میں حوالات میں بند قیدیوں پر تشدد کی بڑھتی شکایات کے پیش نظر کیمروں سے مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب عارف نواز کے مطابق پنجاب کے تمام تھانوں کے حوالات میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں اور کیمروں کو آئی جی آفس میں موجود کنٹرول روم کیساتھ لنک کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوالات میں ملزموں پر تشدد کی بڑھتی شکایات پر کیمرے لگائے گئے ہیں اور اس اقدام سے ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -