ورلڈ کپ ،لاستھ ملنگا کا جادو چل گیا،سری لنکا نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعدانگلینڈ کو شکست دے دی

ورلڈ کپ ،لاستھ ملنگا کا جادو چل گیا،سری لنکا نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے ...
ورلڈ کپ ،لاستھ ملنگا کا جادو چل گیا،سری لنکا نے انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعدانگلینڈ کو شکست دے دی

  

لیڈز (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 20رنز سے شکست دے دی سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر232رنز بنائے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 212رنز پھر ڈھیر ہو گئی ۔سری لنکن باولر لاستھ ملنگا نے 4انگلش بلے بازوں کا شکار کیا ۔

لیڈز کے کرکٹ گرا?نڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں سری لنکن ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز انگلینڈ کے باولرز کا مقابلہ نہیں کرپائے اور ابتدا میں ہی ڈھیر ہوگئے جس کے باعث باقی ٹیم بھی پریشر میں آگئی۔ سخت دباو کے باوجود سری لنکن ٹیم نے بھرپور کم بیک کیا اور مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اینجلو میتھیوز نے دباو کے ماحول میں انتہائی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 85 رنز سکور کیے۔ علاوہ ازیں فرنینڈو نے 49 اور مینڈس نے 46 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے تین تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل راشد کے حصے میں 2 اور ووکس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

جواب میں انگلینڈ کے جیمز وینس 14،برسٹو 0،روٹ57،مورگن 21،بٹلر 10،محمد علی 16،واس 2راشد 1اور آرچر 3رنز پر آوٹ ہوئے جبکہ بین سٹوکس82رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے 4،ڈی سلوا نے 3،اڈانا نے 2اور پرادیپ نے 1وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -