وزیراعظم سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات ، بجٹ کو پاس کروانے میں بھر پور کر دار ادا کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات ، بجٹ کو پاس کروانے میں بھر پور کر ...
وزیراعظم سے چوہدری پرویز الہیٰ کی ملاقات ، بجٹ کو پاس کروانے میں بھر پور کر دار ادا کرنے کی یقین دہانی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کے وفد سے ملاقات کی ہے جس دوران ق لیگ کی جانب سے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم ک اعادہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے،حکومت کی دوٹوک حمایت پرمسلم لیگ کی قیادت کامشکورہوں،بجٹ میں غریب آدمی کوفوکس کیا ہے۔چوہدری پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ مرکزاورصوبے میں بجٹ منظورکرانے میں اپنابھرپورکردارادا کرینگے۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھاتے رہیں گے،لوٹ مارکرنے والوں کواحتساب کے شکنجے سے گزرنا ہوگا۔ان کا کہناتھا کہ بجٹ میں غریب آدمی کوفوکس کیاہے۔

مزید :

قومی -