وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس ملنے پر فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آگئیں

وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس ملنے پر فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آگئیں
وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس ملنے پر فردوس عاشق اعوان بھی میدان میں آگئیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کوجاری شوکازنوٹس کسی تعجب سے کم نہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 205 گھوٹکی کا دورہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز کے اندر جواب طلب کیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے سابق رکن اور ایم این اے علی محمد مہر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو جاری کردہ شوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں؟، وزیراعظم نے وہاں میڈیا سے کوئی گفتگو کی نہ ہی روایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی کابینہ کے سابق رکن کے انتقال پرتعزیت کرنے گئے تھے،روایتی سیاستدانوں کی طرح ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات نہیں کیے،پیپلزپارٹی کا امیدوارسندھ پولیس کے پروٹوکول میں اپنی انتخابی مہم چلا رہا ہے،الیکشن کمیشن ان بے ضابطگیوں پرکیوں خاموش ہے؟نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا؟انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہی ہے،وزرا کی انتخابی مہم کیلئے باقاعدہ ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ حکومت سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -