زلمی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام چین پاکستان اکنامک کوریڈور فورم کا انعقاد، چینی سفیر اور خسروبختیار کی شرکت

زلمی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام چین پاکستان اکنامک کوریڈور فورم کا انعقاد، چینی ...
زلمی فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام چین پاکستان اکنامک کوریڈور فورم کا انعقاد، چینی سفیر اور خسروبختیار کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )زلمی فاﺅنڈیشن کی جانب سے وفاقی دارلحکومت میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور فورم کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کے سفیر یاﺅ ژنگ اور چیئرمین جاوید آفریدی نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق زلمی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے فورم میں شرکت کرنے والے تمام شرکاءکا خیر مقدم کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم میں پاکستان اورچین کی اعلی حکومتی شخصیات کی موجودگی اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسیوں کے بعد پاکستان کی معیشت دیرپا استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے ، چین سے سرمایہ کار پاکستان میں انوسٹمنٹ کے لیے تیار ہیں۔


اس پروقار تقریب میں وفاقی وزیر برائے پلاننگ مخدوم خسرو بختیارنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے،بہترین باہمی تعلقات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور تجارت کے شعبے میں یکساں مواقع موجود ہیں۔


چین کے سفیر یاﺅ ژنگ نے کہا کہ چین پاکستان کی دوستی کی قدر کرتا ہے، دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے درمیان گہرے اور بردارانہ تعلقات ہیں ،اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری اور بہترین سرمایہ کاری کے یکساں مواقع موجود ہیں۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا پاک چین دوستی دنیا کے لیے مثال ہے۔


چین پاکستان اکنامک کوریڈور فورم کا اہتمام زلمی فاو¿نڈیشن ،چینی سفارتخانے ، چین کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ انٹرنیشنل کے اشتراک سے کیا گیا۔ چین پاکستان اکنامک کوریڈور فورم میں ڈپٹی چیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، منسٹر آف پلاننگ مخدوم خسرو بختیار اور پاکستان میں چین کے سفیر یاوژنگ شریک نے شرکت کی ۔ذلمی فاونڈیشن کے تحت میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہونیوالے فورم میں ریجنل کارپوریشن ، انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مزید :

قومی -