اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے: سینیٹر کیپٹن شاہین بٹ، سینیٹر محمد اکرم

اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے: سینیٹر کیپٹن شاہین بٹ، ...
اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے: سینیٹر کیپٹن شاہین بٹ، سینیٹر محمد اکرم

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سینیٹر ریٹائرڈ کیپٹن شاہین خالد بٹ اور سینیٹر محمد اکرم نے اپنے دورہ دبئی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ متذکرہ دونوں سینیٹرز سے ملاقات کے دوران عاصم ملک نے انہیں متحدہ عرب امارات، مڈل ایسٹ اور گلف ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے عام مسائل جن میں تعلیم، صحت، نئی ملازمتوں کا حصول، انشورنس، بزنس اور دیگر مسائل شامل ہیں تفصیل سے ذکر کیا۔ جس پر کیپٹن شاہین خالد بٹ اور سینیٹر محمد اکرم نے انہیں اوورسیز پاکستانیز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی طرف سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا اور کیپٹن عاصم ملک کو ہدایت کی کہ وہ جس طرح اوورسیز کی خدمت انجام دے رہے وہ اس سلسلہ کو جاری رکھیں اور مسائل سے انہیں بھی آگاہ کریں۔

مزید :

عرب دنیا -