اور اب فواد چوہدری نیب کے ہاتھ چڑھ گئے، نیب نے نوٹس لے لیا

اور اب فواد چوہدری نیب کے ہاتھ چڑھ گئے، نیب نے نوٹس لے لیا
اور اب فواد چوہدری نیب کے ہاتھ چڑھ گئے، نیب نے نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (پ ر ) قومی احتساب بیورو نے فواد چوہدری ، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے نیب سے متعلق بیان ” احتساب ہمر کر رہے ہیں نیب نہیں “ کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ بیان کو مسترد کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں کہا گیاہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا بیان حقائق کے منافی ہے جس سے نہ صرف نیب کا تشخص مجروح ہوا ہے بلکہ نیب کے افسران اور اہلکار جو ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنے فرائض نہایت محنت اور ایمانداری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں ان کے کام کی بھی نفی ہے ۔

نیب کا کہناتھا کہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کو معتبر قومی و بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے ، فواد چوہدری کا بیان نیب میں جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے اور تحقیقات میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے ۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی طر ف سے آج تک قومی احتساب بیورو کو احتساب کیلئے کوئی ریفرنس موصول نہیں ہواہے ۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈ ی کو ہدایت کی ہے کہ فواد چوہدری کے بیان کی مصدقہ کاپی پیمرا سے حاصل کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -