وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاقِ معیشت کی منظوری دے دی

وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاقِ معیشت کی منظوری دے دی
 وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاقِ معیشت کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن کا کڑا احتساب کرنے کا نعرہ لگا کر آنے والی تحریک انصاف کی حکومت بھی مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہوگئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت کی منظوری دے دی۔

 سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عمران خان سے وزیرا عظم آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے اپوزیشن کے ساتھ میثاق معیشت کی منظوری دے دی۔ میثاق معیشت کے تحت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان شامل کرنے کا امکان ہے، میثاق معیشت کمیٹی کے قیام کی تجویز اپوزیشن جماعتوں نے دی تھی۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں سپیکر نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی سے متعلق مشاورت کی۔ خیال رہے کہ اس کمیٹی میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنما معیشت میں بہتری کیلئے تجاویز دے سکیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میثاقِ معیشت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کمیٹی موجودہ معاشی صورتحال کے حوالے سے تجاویز دے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں اس عظیم مقصد کیلئے اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -