سابق کرپٹ حکومتوں کی طرح صرف دعوی نہیں بلکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لارہے ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

سابق کرپٹ حکومتوں کی طرح صرف دعوی نہیں بلکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ...
سابق کرپٹ حکومتوں کی طرح صرف دعوی نہیں بلکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لارہے ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا،اس موقع پر سپیشل سیکرٹری میاں شکیل، ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن اجمل بھٹی اورمتعلقہ افسران موجودتھے،ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سابق کرپٹ حکومتوں کی طرح صرف دعوے نہیں بلکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لارہےہیں

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں نے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کوجان بوجھ کرنظراندازکرکے ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطراستعمال کیا، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کوفعال کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صحت میں ملازمت اورکاروبارکے واضح مواقع فراہم کردیئے گئے ہیں،سابق حکومتوں کی گزشتہ چوبیس سالوں کے اندرصرف گیارہ سوڈاکٹرزکوقرضے کی سہولت دینے کی نسبت موجودہ حکومت نے صرف نوماہ کے دوران ساڑھے تین سوڈاکٹرزکوسودسے پاک قرضے مہیاکئے۔،چارافرادکولیٹرل جمع کروانے کی صورت میں ایک کروڑروپے تک کابلا سودقرضہ حاصل کرسکیں گے، پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کاستانوے فیصدریکوری کاتناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کی نئی عمارت بنانے میں خصوصی کاوش کرنے پرسپیشل سیکرٹری میاں شکیل اورایم ڈی اجمل بھٹی کوشاباش دیتی ہوں،پنجاب میں زیادہ ہسپتال کی تعمیرسے آنے والے مریضوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداہونگی۔ پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن سے بلاسود قرضے لینے کے حوالہ سے دوروڈشوبھی کروائے جاچکے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزید کہا کہ سابق کرپٹ حکومتوں کی طرح صرف دعوے نہیں بلکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لارہے ہیں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن کے رجحان میں اضافہ کرکے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی کوشش کررہے ہیں

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -