وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی  گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی  گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی  گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوجرانوالہ ڈویژن کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو فرداً فرداً اپنے حلقوں اور علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے عوامی مسائل خود نوٹ کئے اور ان کے حل کیلئے اجلاس کے دوران ہی متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اراکین اسمبلی نے اس موقع پر کہاکہ آپ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کام کررہے ہیں اور محنت سے کام کررہے ہیں ، ہمیں خوشی ہے کہ آپ کے دروازے منتخب نمائندوں کیلئے کھلے ہیں ـ آپ سب کی بات سنتے ہیں اور ہم آپ کے سامنے اپنے دل کی بات کرتے ہیں اور آپ ہمارے کام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب پائیدارترقی کا سفر طے کرے گا اورصوبے کے عوام خوشحال ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود ہر رکن اسمبلی کی نشست پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -