سٹاک ہوم سنڈروم، جب کسی لڑکی کو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سے ہی پیار ہوجائے، لیکن اس لفظ کی تاریخ کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

سٹاک ہوم سنڈروم، جب کسی لڑکی کو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سے ہی ...
سٹاک ہوم سنڈروم، جب کسی لڑکی کو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سے ہی پیار ہوجائے، لیکن اس لفظ کی تاریخ کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ’سٹاک ہوم سنڈروم‘ نامی اصطلاح ایسی نفسیاتی صورتحال کے لیے استعمال کی جاتی ہے جب کسی لڑکی کو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سے ہی محبت ہو جائے۔ جہاں یہ اصطلاح بھی قدرے غیرمعروف ہے وہیں بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ ان الفاظ کی تاریخ کیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس اصطلاح کی ابتداءسویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم سے ہوئی تھی۔ وہاں 4مردوخواتین کو کچھ ڈاکوﺅں نے 6دن تک ایک بینک میں محبوس رکھا اور ان خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ ان 6دنوں میں چاروں مردوخواتین کو ان ڈاکوﺅں سے نفرت ہونے کی بجائے خاصا جذباتی لگاﺅ پیدا ہو گیا تھا اور ایک خاتون کو تو ایک ڈاکو سے محبت بھی ہو گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد اس نفسیاتی صورتحال کو ’سٹاک ہوم سنڈروم‘ کا نام دیا گیا۔

اس نفسیاتی صورتحال کی ایک بڑی مثال امریکی خاتون پیٹی ہرسٹ کی صورت میں موجود ہے۔ پیٹی ہرسٹ کو 1974ءمیں لاس اینجلس میں سائمبائیونیز لبریشن آرمی نامی ایک دہشت گرد گروپ نے اغواءکر لیا تھا۔ اس وقت پیٹی کی عمر صرف19سال تھی۔ گروپ کے دہشت گردوں نے پیٹی کو نہ صرف بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے لیکن پیٹی کو الٹا اس گروپ کے شدت پسندوں اور ان کے خیالات سے محبت ہو گئی اور وہ اسی گروپ کا حصہ بن گئی۔ اس کے بعد پیٹی نے گروپ کے لوگوں کے ساتھ مل کر بینک ڈکیتیاں کیں اور کئی سٹورز لوٹے۔ وہ بینکوں اور سٹورز میں جا کر لوگوں پر گولیاں بھی برساتی تھی۔ بعد ازاں پیٹی ہرسٹ گرفتار ہو گئی اور اسے طویل قید کی سزا سنائی گئی۔ تاہم 2001ءمیں امریکی صدر بل کلنٹن نے اسے معافی دے دی، جس کے بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ اب پیٹی عمر کی 60کی دہائی میں ہے اور عام عورتوں کی سی زندگی گزار رہی ہے۔ وہ کتے پالتی ہے اور کچھ فلاحی کام کرتی ہے تاہم آج بھی جب ’سٹاک ہوم سنڈروم‘ کا نام آتا ہے تو لوگوں کے ذہنوں میں پہلا خیال پیٹی ہرسٹ ہی کا آتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -