آج دنیا بھر سے سورج کے پجاری نکل کر باہر کیوں آگئے؟ وہ انتہائی حیران کن بات جو آپ کو معلوم نہیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح کے وقت سورج نکلنے سے پہلے دنیا بھر میں سورج کے پجاری باہر نکل آئے اور سورج کا استقبال کیا۔ میل آن لائن کے مطابق آج سال کا طویل ترین دن تھا اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اس روز سورج کی پوجا کرنے والے لوگ اس کا استقبال کرنے کے لیے منتخب مقامات پر پہنچے۔ برطانیہ میں 10ہزار سے زائد لوگ ولٹ شائر کے علاقے میں واقع سٹون ہینج(Stonehenge)پہنچے جہاں ہر سال آج کے دن سورج کے پجاری جمع ہوتے ہیں۔
سٹون ہینج ایمزبری کے مغرب میں 2میل کے فاصلے پر واقع ایک مقام ہے جہاں قدیم زمانوں سے کئی پتھر ایک گول دائرے میں عموداً کھڑے ہوئے ہیں۔ ان پتھروں کی اونچائی13فٹ اور چوڑائی 7فٹ ہے اور ہر پتھر کا وزن 25ٹن ہے۔ اس مقام پر ہونے والے اس اجتماع اور لوگوں کی طرف سے سورج کے استقبال کی اس تقریب کو انگلش ہیریٹیج کی طرف سے لائیو دکھایا گیا۔ ہیریٹیج کی ڈائریکٹر کیٹ لوگن کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع شروع سے آخر تک انتہائی پرامن اور فرینڈلی رہا۔ تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔