شوہر سے جسمانی تعلق قائم کرنے میں ناکام پاکستانی لڑکی شوہر سے مار کھاتی رہی لیکن پھر ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ایسی وجہ سامنے آگئی جو سوچی بھی نہ تھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں جنسی بیماریوں کے متعلق بات کرنا بھی شجرممنوعہ ہے۔ کوئی خاتون کسی جنسی عارضے کا شکار ہو تو وہ تمام زندگی اذیت میں گزار دیتی ہے مگر اس کا اظہار نہیں کر پاتی۔ اب اس لڑکی کو دیکھ لیں جس کی شادی ہوئی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے میں ناکام رہی، جس پر طویل عرصے تک وہ اپنے شوہر کی مار کھاتی رہی۔ تب کہیں اس لڑکی نے اپنی والدہ کو حقیقت بتائی اور وہ اسے ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی جس نے لڑکی میں ایسے عارضے کی تشخیص کی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔
میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ لڑکی ویجائنل سیپٹم (Vaginal Septum)نامی عارضے کا شکار تھی۔ اس عارضے میں عورت کے عضو مخصوصہ کی لمبائی کم ہوتی ہے۔ اس لڑکی میں یہ لمبائی محض 2سینٹی میٹر تھی۔ ڈاکٹر نے اس لڑکی کا ایک مخصوص طریقے سے علاج کیا۔ چند ماہ کے علاج کے بعد اسے دوبارہ اپنے شوہر کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
اس بار جب لڑکی اپنے شوہرکے پاس گئی تو دونوں نے جنسی تعلق قائم کیا اور چند ہفتوں بعد وہ حاملہ ہو گئی اور اب ایک صحت مند بیٹے کی ماں بن چکی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ”ویجائنل سیپٹم کی دو اقسام ہوتی ہیں۔ پہلی قسم میں عضو مخصوصہ کی لمبائی زیادہ ہوتی ہے۔ اس قسم کو ایل وی ایس کہتے ہیں۔ دوسری قسم میں لمبائی کم ہوتی ہے جسے ٹی وی ایس کہتے ہیں۔ اس لڑکی کو ٹی وی ایس تھی۔ یہ دونوں اقسام قابل علاج ہیں اور ان کی شکار خواتین خوشگوار ازدواجی زندگی گزار سکتی ہیں۔