آصف زرداری 18 سے 20 ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں لیکن عمران خان کتنے پیسے نکلوانا چاہتے ہیں؟ اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ

آصف زرداری 18 سے 20 ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں لیکن عمران خان کتنے پیسے نکلوانا ...
آصف زرداری 18 سے 20 ارب ڈالر دینے کو تیار ہیں لیکن عمران خان کتنے پیسے نکلوانا چاہتے ہیں؟ اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان حکومت کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری ڈیل کے بدلے 18 سے 20 ارب ڈالر دینے کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔

جان اچکزئی نے یہ دعویٰ ٹوئٹر پر ’ بریکنگ‘ کہہ کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری حکومت کو ڈیل کے بدلے 18 سے 20 ارب ڈالر دینے پر تیار ہوگئے ہیں لیکن عمران خان نے اس مرحلے پر کوئی بھی ڈیل کرنے سے انکار کردیا کیونکہ وہ آصف زرداری کو سزا دلوانا چاہتے ہیں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ آصف زرداری کو سزا کے بعد ایمنسٹی دی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے انہیں اپنے جرائم کا اعتراف کرنا ہوگا اور آصف زرداری اور فریال تالپور کو 30 ارب ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت ہی دلچسپ وقت ہے۔

ٹوئٹر@Jan_Achakzai

مزید :

قومی -