ہمالیہ کے پہاڑوں سے سب سے خطرناک خبر آگئی، جان کر ہر پاکستانی کی پریشانی کی حد نہ رہے

ہمالیہ کے پہاڑوں سے سب سے خطرناک خبر آگئی، جان کر ہر پاکستانی کی پریشانی کی ...
ہمالیہ کے پہاڑوں سے سب سے خطرناک خبر آگئی، جان کر ہر پاکستانی کی پریشانی کی حد نہ رہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کا درجہ حرارت تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جس کے پیش نظر اب ہمالیہ کے گلیشیئرز کے متعلق بھی سائنسدانوں نے بری خبر سنا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے سیٹلائٹس کے ذریعے ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ ان گلیشیئرز سے برف گزشتہ سال کی نسبت دو گنا زیادہ تیزی کے ساتھ پگھل رہی ہے جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے، باقی دنیا بالعموم اورپاکستان، بھارت اور چین بالخصوص اس صورتحال سے شدید متاثر ہوں گے۔

سائنسدان 40سالہ سے ہمالیہ کے گلیشیئرز سے برف پگھلنے کی نگرانی کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہمالیہ کے گلیشیئرز سے سالانہ 32لاکھ اولمپک سوئمنگ پولز کے برابر پانی نکل رہا ہے، جس کی طرح میں رواں سال تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر صورتحال یہی رہی تو جنوبی ایشیاءسمیت پورے ایشیاءمیں پانی کی فراہمی کا سنگین مسئلہ پیدا ہو جائے گا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر جوشوا مورر کا کہنا تھا کہ ”سیٹلائٹس سے ہمالیہ کے پہاڑوں کی جو تصاویر موصول ہوئی ہیں ان سے واضح پتا چلتا ہے کہ گلیشیئرز اب کتنی تیزی سے پگھل رہے ہیں۔حالیہ چار دہائیوں میں ان گلیشیئرز سے برف پگھلنی تیز ہوئی ہے اور ان گلیشیئرزکی برف کا ایک چوتھائی حصہ ان چار دہائیوں میں پگھلا ہے۔“

مزید :

بین الاقوامی -