اپنے ہمسایوں سے بدلہ لینے کے لئے آدمی ایک سال تک عمارت کی پانی کی ٹینکی کموڈ کے طور پر استعمال کرتا رہا

اپنے ہمسایوں سے بدلہ لینے کے لئے آدمی ایک سال تک عمارت کی پانی کی ٹینکی کموڈ ...
اپنے ہمسایوں سے بدلہ لینے کے لئے آدمی ایک سال تک عمارت کی پانی کی ٹینکی کموڈ کے طور پر استعمال کرتا رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تائپی(مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان میں ہمسایوں سے بدلہ لینے کے لیے ایک آدمی نے ایک سال تک ایسی حرکت کرتا رہا کہ سن کر ہی قے آ جائے۔ شنگھائسٹ کے مطابق اس 69سالہ شخص کا نام لین ہے جو تائیوان کے شہر تائی چنگ میں ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں رہائش پذیر ہے۔
اس شخص نے بلڈنگ میں ٹیلی فون کمپنیوں کو اپنا سامان نصب کرنے کی اجازت دی اور ان کے ساتھ ماہانہ 12ہزار تائیوانی ڈالر (تقریباً60ہزار 700روپے) کرائے کا معاہدہ کر لیا۔ لین نے اس معاہدے کے متعلق اپنے ہمسایوں کو کبھی آگاہ نہیں کیا، جنہوں نے چند ماہ تک تو ٹیلی فون کمپنیوں کا سامان وہاں نصب ہوا دیکھا لیکن پھر 2017ءمیں انہوں نے متعلقہ محکمے کو شکایت کر دی اور وہ سامان وہاں سے ہٹوا دیا۔
ہمسایوں کی اس حرکت کی وجہ سے لین کا یہ بیٹھے بٹھائے کمائی کا ذریعہ بند ہو گیا جس پر اس نے ان سے بدلہ لینے کی ٹھان لی اور عمارت کے مشترکہ پانی کے ٹینک کو بطور ٹوائلٹ استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ایک سال تک وہ پانی کے ٹینک میں بول و براز کرتا رہا اور اس کے ہمسائے یہ غلیظ پانی استعمال کرتے رہے۔ بالآخر عمارت کے رہائشیوں نے بلڈنگ انتظامیہ کوپانی سے بدبو آنے کی شکایت کی جس پر ٹینکی دیکھی تو وہ پریشان رہ گئے۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو معلوم ہوا کہ یہ حرکت لین کر رہا تھا۔ وہ رات کے وقت سیڑھی پر چڑھتا اور ٹینک میں پیشاب اور پاخانہ کرکے واپس آ جاتا۔لین کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جس نے اسے عدالت میں پیش کر دیا۔ اب اسے عدالت نے 20ماہ قید اور 1لاکھ 60ہزار تائیوانی ڈالر (تقریباً 8لاکھ روپے)جرمانے کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -