خاتون نے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کا موبائل ایک دن چیک کیا تو اس سے کیا نکلا؟ دیکھ کر ہوش اُڑگئے، وہ واقعہ جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونا چاہیے

خاتون نے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کا موبائل ایک دن چیک کیا تو اس سے کیا ...
خاتون نے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کا موبائل ایک دن چیک کیا تو اس سے کیا نکلا؟ دیکھ کر ہوش اُڑگئے، وہ واقعہ جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونا چاہیے

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون نے اپنی ایشیائی گھریلو ملازمہ کا موبائل فون چیک کیا تو اس میں ایسی چیز دیکھ لی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس اماراتی خاتون کو اپنی ملازمہ کے روئیے کو دیکھتے ہوئے شبہ ہوا۔ وہ ہمہ وقت فون اپنے ہاتھ میں رکھتی تھی۔ ایک روز وہ بیڈ روم کی صفائی کرتے ہوئے فون وہیں بھول کر چلی گئی جو اس کی مالکن اماراتی خاتون نے اٹھا لیا۔

جب خاتون نے فون کھولا تو اس میں خود اس خاتون اور اس کی بیٹی کی تصاویر موجود تھیں۔ ان میں سے بعض تصاویر ایسی تھی جن میں وہ گھر کے اندر کچھ ایسے انداز میں بیٹھی ہوتی ہیں کہ ان کے جسم کے کچھ حصے نمایاں ہو رہے ہوتے ہیں۔ ملازمہ نہ صرف یہ تصاویر بنا رہی تھی بلکہ اپنے بوائے فرینڈ کو بھی یہ تصویریں بھیج رہی تھیں جو اسے اکثر ملنے آتا رہتا تھا۔ خاتون نے یہ معاملہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دے دی جس نے ملازمہ کو پکڑ کر فجیرہ کریمنل کوٹ میں پیش کر دیا ہے۔ عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -