خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز، گورنر ہاؤس نتھیا گلی کے پی وزیراعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس عوام الناس کیلئے کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز، گورنر ہاؤس نتھیا گلی کے پی ...
خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز، گورنر ہاؤس نتھیا گلی کے پی وزیراعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس عوام الناس کیلئے کھولنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں خیبرپختونخوا میں تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز بشمول گورنر ہاؤس نتھیا گلی کے پی وزیراعلیٰ ہاؤس، سپیکر ہاؤس اور آئی جی ہاؤس عوام الناس کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس میں خیبرپختونخوا میں سیاحت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیراعلیٰ محمود خان، وزیر سیاحت عاطف، آئی جی کے پی کے اور چیف سیکرٹری اعظم خان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس، اسپیکر ہاؤس، آئی جی ہاؤس، تمام سرکاری ریسٹ ہاؤسز بشمول گورنر ہاؤس نتھیا گلی عوام الناس کیلئے کھول دیئے جائیں، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ آئندہ 2 ہفتوں میں ان عمارتوں کی عوام الناس کیلئے دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -