فاشسٹ ٹولے نے پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، جس کپتان کی ٹیم ریلو کٹوں پر مشتمل ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا:عظمیٰ بخاری

فاشسٹ ٹولے نے پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، جس کپتان کی ٹیم ریلو کٹوں ...
فاشسٹ ٹولے نے پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، جس کپتان کی ٹیم ریلو کٹوں پر مشتمل ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا:عظمیٰ بخاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نے کہا ہے کہفاشسٹ ٹولے نے پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے جس کپتان کی ٹیم ریلو کٹوں پر مشتمل ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،مسلم لیگ (ن) نے نہیں تحریک انصاف نے پاکستان میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا،پانچ سالوں میں سوشل میڈیا پر جو گند پی ٹی آئی نے پھیلا یا ایسا کسی سیاسی جماعت نہیں کیا۔

عظمی بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی نے نوجوان نسل کے ذہنوں میں انتشار ،فساد اور پروپیگنڈے کی سوچ کو پروان چڑھایا،عمران نیازی اور حواری جن القابات اور مسائل کا سامنا کررہے ہیں وہ مکافات عمل ہے۔ا نہوں نے کہاکہ فاشسٹ ٹولے نے پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے جس کپتان کی ٹیم ریلو کٹوں پر مشتمل ہو وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا،پنجاب کے عوام پر ایسا وزیر اعلیٰ مسلط کردیا ہے جس کو جہانگیرترین،پرویز الٰہی،چوہدری سرور اور علیم خان چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا بغل بچہ نیب بہت جلد ملکی معیشت کو دیوالیہ کردے گا،نیب کے خوف سے کوئی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -