اناڑی حکومت نہیں چلا سکیں گے، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے انہیں نظر انداز کردیا گیا:پرویز ملک

اناڑی حکومت نہیں چلا سکیں گے، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے انہیں نظر انداز ...
اناڑی حکومت نہیں چلا سکیں گے، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے انہیں نظر انداز کردیا گیا:پرویز ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے کہا ہے کہ8ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،اناڑی حکومت نہیں چلا سکیں گے، عوام کے ساتھ جو وعدے کئے گئے تھے انہیں نظر انداز کردیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز ملک کا کہنا تھا کہعمران نیازی اپنی بات سچی ثابت کر رہے ہیں کہ حکمران چور ہے، ڈالر 158 روپے کا ہو گیا ہے،آج جب ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے تو قوم خان صاحب کی تقریروں سے رہنمائی لے،نیازی کی تقاریر کی روشنی میں دیکھیں تو تاریخ کی بدترین چور حکومت اقتدار میں ہے۔انہوں نے کہاکہ روازنہ کی بنیاد پر ڈالر اور اشیا خور نوش مہنگے ہو رہے ہیں،ساری عمر چور چور کا راگ الاپنے والا خود روزانہ قوم کے حقوق پر ڈاکے ڈال رہا ہے، عمران خان نے پہلے قوم کے منڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا اور پھر حقوق چھیننا شروع کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے میں ناکام ہے اسی طرح عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بھی ناکام نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا،حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ،۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -