’پرانے شکاری پرانے جال ‘ سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے خواجہ آصف اور نواز شریف کی کس بات پر یہ کہا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

’پرانے شکاری پرانے جال ‘ سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے خواجہ آصف اور نواز شریف ...
’پرانے شکاری پرانے جال ‘ سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے خواجہ آصف اور نواز شریف کی کس بات پر یہ کہا؟ جان کر آپ کو بھی حیرت ہوگی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خارجہ خارجہ آصف نے جب یہ کہا کہ ’نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش نہیں ہے‘ تو اس پر سینئر صحافی رﺅف کلاسرا نے اس بات کو ’پرانے شکاری پرانے جال ‘ قرار دے دیا۔

خواجہ آصف کے بیان پر رﺅف کلاسرا نے ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے 2007 کا واقعہ سنایا۔ یہ وہ وقت تھا جب نواز شریف لندن میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے اور پاکستان واپسی کیلئے پر تول رہے تھے۔

رﺅف کلاسرا نے بتایا کہ 2007میں لندن ڈیوک سٹریٹ دفتر میں نواز شریف روانہ صحافیوں کو بتاتے تھے کہ انہیں تیسری دفعہ وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ ’ پرانے شکاری پرانے جال‘۔

خیال رہے کہ نواز شریف وہ واحد شخصیت ہیں جو پاکستان کے تین بار وزیر اعظم بنے ہیں۔

ٹوئٹر@KlasraRauf

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -