”اب ہر طرف چیخ و پکار ہو گی“حکومت کیا کرنے والی ہے ؟صحافی صابر شاکر نے انتہائی خطرناک پیشن گوئی کر دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت احتساب کی پالیسی پر گامزن ہے اور اس ضمن میں سنجیدہ اقدام کر رہی ہے دوسری جانب نیب آزادانہ طور پر کرپشن کے خلاف کارروائی کررہا ہے تاہم اپوزیشن اس عمل کو سیاسی بنیاد پر انتقامی کارروائی قرار دے رہی ہے ۔اس صورتحال سے سیاسی ماحول میں بھی کشیدگی ہے ۔اب معروف اینکر پرسن اور صحافی صابر شاکر نے آنے والے دنوں میں احتساب کا پہیہ مزید تیزی کے ساتھ گھومنے کی پیش گوئی کردی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صابر شاکر نے کہا ہے کہ احتساب کا ایسا طوفان آنے والا ہے کہ اب تک ہونے والے احتساب کو مونگ پھلی کہیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف چیخ و پکار ہو گی لیکن اللہ کے فضل سے اگر ہم اس میں کامیاب ہو گئے تو پاکستان کے وارے نیارے اور مافیاز کے مکو ٹھپے جائیں گے ۔
احتساب کا ایساطوفان آنیوالا ہےکہ آپ اب تک ہونیوالےاحتساب کوpeanutsکہیں گے۔ہر طرف چیخ وپُکارہوگی۔لیکن اللہ کے فضل سے اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان کے وارے نیا رے اور مافیاز کا مَکُو ٹھپا جائے گا۔
— sabir shakir (@ARYSabirShakir) June 21, 2019