خاور گھمن نے آصف زرداری کے حوالے سے مک مکا کی کوشش کرنے کا دعویٰ کردیا

خاور گھمن نے آصف زرداری کے حوالے سے مک مکا کی کوشش کرنے کا دعویٰ کردیا
 خاور گھمن نے آصف زرداری کے حوالے سے مک مکا کی کوشش کرنے کا دعویٰ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ آصف زرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ اس عمر میں اب جیل میں نہیں رہا جاسکتاہے ، اس لئے اب کوئی مک مکا ہوجائے تو بہتر ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ یہ کیسے ممکن تھا کہ آصف زرداری جیل میں ہوںاور پارلیمان کی کاررائی چلنے دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے محترم سیاسی رہنما جیل جارہے ہیں، آنیوالے دنوں میں اس کام میں مزید تیزی آئے گی ، یہ کام اب رکنا والا نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جیل میں اپنی پارٹی کی جانب سے اپنائے گئے سیاسی طریقہ کار سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہیں، شہاز شریف پیار محبت کی باتیں کرتے ہیں لیکن مریم نواز کا جوبیانیہ ہے ، وہ ووٹ کوعزت دو اوراینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے ، وہ جارحانہ مزاج میں ہیں ، پارٹی میں اس وقت تقسیم ہے جو سامنے نہیں لائی جارہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری صاحب بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ اس عمر میں اب جیل میں نہیں رہا جاسکتاہے ، اس لئے اب کوئی مک مکا ہوجائے تو بہتر ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -