شہباز شریف کس بات پربہت زیادہ خوش ہیں ؟ ایاز امیر نے بتادیا

شہباز شریف کس بات پربہت زیادہ خوش ہیں ؟ ایاز امیر نے بتادیا
شہباز شریف کس بات پربہت زیادہ خوش ہیں ؟ ایاز امیر نے بتادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اسی بات پرہی بہت خوش ہیں کہ جیل نہیں گئے اور روز اسمبلی آتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ اپوزیشن کیا حکومت گرانے جارہی ہے؟یہ دو دھائی سو بندہ ہی کہیں اکٹھا کرلیں تو بڑی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک 22کروڑ کاہے اور کراچی سے لیکر لاہور تک ان سے دوڈھائی سوبندہ اکٹھا نہیں ہوگا ، عوا م بہت سادہ ہونگے لیکن وہ ان کی کہانیوں میں کیسے آئیں؟انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے روزگار اور مہنگائی کابھی رونا روناہے ، اس وقت مارکیٹ میں کام ٹھنڈا ہے ،باہر سے سرمایہ کار ی نہیں آرہی ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سی کمیٹیاں ہیں لیکن پتہ نہیں کیا کررہی ہے ؟ ان کا کہناتھا کہ مریم نواز پتہ نہیں کیا کہہ رہی ہیں؟مسلم لیگ ن کے صدر شہباز اسی بات پرہی بہت خوش ہیں کہ جیل نہیں گئے اور روز اسمبلی آتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارپی اور ن لیگ کی آنیاں جانیاں بہت بے معنی ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -